فیصلے کا وقت آگیا ، عوامی تحریکوں کو کبھی روکا نہیں جاسکتا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پراتھارٹی بنانے،یوٹیوب کوبندکرنے،مخالف اینکروں کواٹھانے پرکام شروع ہوگیا ہے۔13اتحادی جماعتوں میں بندربانٹ اورن اور ش آمنے سامنے آگئی ہیں۔عمران خان عوام میں ہیں اوراپوزیشن ٹویٹ میں پھنسی ہے۔رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گااورملک جام کردے گا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ فیصلے کا وقت آگیا ، عوامی تحریکوں کو کبھی روکا نہیں جاسکتا، 24 گھنٹے کے نوٹس میں لیاقت باغ میں عمران خان کا کامیاب جلسہ کرنے پر راولپنڈی کی عوام کا شکرگزار ہوں۔ کل سے سیاسی لڑائی شروع ہو چکی ہے۔میں ہمیشہ صلح صفائی اور بات چیت کا حامی ہوں۔آئندہ 45 دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔