خیرپور،مسجد کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 100 زخمی


خیرپور(صباح نیوز)خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 10افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ خیرپور میں احمد پور کے قریب پیش آیا جہاں مسجد کی چھت گرنے سے 10افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی کراچی کے علاقے مچھر کالونی سراجی چوک بابری مسجد کے قریب بھی مکان کی چھت گرنے سے 3خواتین جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئی تھیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق خواتین کی شناخت 30سالہ رشیدہ بی بی، 18سالہ یاسمین اور 14سالہ آمنہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔زخمیوں میں ڈاکٹر نورعالم کی 14سالہ بیٹی انوری اور 22سالہ خاتون شنواری زوجہ یونس شامل تھیں۔