بزرگ سیاستدان سید کبیرعلی واسطی انتقال کرگئے


راولپنڈی (صباح نیوز)بزرگ سیاستدان سید کبیرعلی  واسطی انتقال کرگئے.

  واسطی راولپنڈی کی نامور سیاسی شخصیت تھی ،وہ ایک جمہوریت پسند لیڈر  تھے  وہ اپنی مسلم لیگ میں تھے جو کبھی ملک قاسم کے حوالے سے پہچانی جاتی تھی لیکن عملا” وہ پیپلز پارٹی کے بہت قریب تھے وہ اپنی ذات میں انجمن تھے مسلم لیگ ن کے ناقد اور پیپلز پارٹی کی سیاست کے دلداہ تھے اہلیہ کی وفات کے بعد گوشہ نشین ہو گئے تھے دعوتیں ختم کر دیں لوگوں سے ملاقاتیں کم کر دیں ، کم سنتے تھے اس لئے جہاں ان کی بات  سمجھنے میں دقت پیش آتی وہاں ان کو سمجھانے میں کچھ وقت درکار ہوتا تھا،

کبیر علی واسطی شہر کی رونق تھے ان کے دم سے شہر کی رونقیں تھیں ان کے دستر خوان پر منعقد ہونے والی محفلیں اجڑ گئیں کبیر علی واسطی ایک تاریخ تھے ملکی سیاست میں ہونے والے اہم واقعات کے  قابل اعتبار گواہ تھے ان کی گفتگو میں جھوٹ کا عنصر شامل نہیں ہوتا تھا انہوں نے حکومتیں بنتی بگڑتی دیکھی ہیں سیاسی تحاریک میں  سرگرم  حصہ لیتے رہے ہیں عمر بھر اپنے آپ کو  جمہوری قوتوں سے وابستہ رکھا محترمہ بے نظیر بھٹو انہیں  قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھیں وہ بھی ملک میں جس سیاست دان کے قدردان تھے تو وہ محترمہ بے نظیر بھٹو  تھیں انہیں مسلم لیگ وراثت میں ملی وہ اصل میں پیپلز پارٹی کے شیدائی تھے، ان کی زندگی کا یہ المیہ ہے وہ اپنی تمام تر کوشش کے باوجود وہ مقام حاصل نہ کر سکے جس کے وہ مستحق تھے۔

پارلیمنٹ میں ایسے لوگوں نے قدم رکھا جنہیں اپنے جرائم کی وجہ سے جیل میں ہونا چاہیئے لیکن وہ صاف ستھرے کر دار کا مالک ہونے کے باوجود پارلیمنٹ تک نہ پہنچ سکے ،پڑھے لکھے تھے اور اپنی قومی تاریخ سے زاگہ تھے ،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے بزرگ سیاستدان سید کبیر واسطی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کبیر واسطی کے انتقال کی خبر نے رنجیدہ کر دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ کبیر واسطی مرحوم منجھے ہوئے سیاستدان  تھے ؟ کبیر واسطی نے تحریک بحالی جمہوریت میں  مادر جمہوریت اور شہید جمہوریت کے شانہ بشانہ جدوجہد کی نیر بخاری نیر بخاری نے  سید کبیر واسطی مرحوم کے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ  رب تعالی کبیر واسطی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل دے