اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اور خاتون مجسٹریٹ کو اپنے خطاب میں دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ تم کو نہیں چھوڑیں گے .
اسلام آباد میں ڈاکٹر شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نے آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کے خلاف کیس کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا، بڑے ادب سے سپریم کورٹ کو کہتا ہوں قانون کی حکمرانی پر عملدرآمد آپ کا کام ہے، اسلام آباد پولیس سے پوچھا تو پولیس نے کہا ہم نے کچھ نہیں کیا ہمیں پیچھے سے بوٹ لگا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جس طرح شہباز گل پر دو دن تک تشدد کیا اس کی مثال نہیں ملتی، اگر گل پر کیس ہو سکتا ہے تو نواز شریف، فضل الرحمان، خواجہ آصف اور رانا ثنا پر بھی کیس ہو سکتا ہے، ہم ان سب لوگوں پر کیسز کرنے جا رہے ہیں، گل سے جو کچھ کیا گیا انہوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔عمران خان نے کہا کہ جو کچھ شہباز گل نے کہا اس سے بہت زیادہ نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز اور فضل الرحمان بول چکے ہیں، ان سب نے اپنی باتوں سے فوج کے ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کر کے انہوں نے سب کو ڈرانے کی کوشش کی، انہوں نے شہباز گل پر تشدد کرکے اسے توڑنے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں فیصلہ کن وقت ہے، ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمارے سامنے غلامی ہے، ہم سب نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم انگریز سے تو آزاد ہوگئے لیکن آج ہم پر ان چوروں کو سازش کرکے مسلط کر دیا گیا، 25 مئی کو ہم پر ظلم اس لیے کیا گیا کہ ہم ان چوروں کو تسلیم کرلیں۔عمران خان نے کہا کہ آپ جتنا خوف پھلائیں، جو مرضی آپ کرلیں، آپ عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتے، اپنے نیوٹرلز سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا واقعی آپ نیوٹرل ہیں؟ ہماری ایجنسیز دنیا کی بہترین ایجنسیز ہیں کیا آپ کو سازش کا نہیں پتہ چلا؟ نیوٹرلز کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، آپ کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان، عوام اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں، چوروں کے ساتھ نہیں،
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پربڑی تعداد میں عوام باہرنکلی ہے،آج تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چنگیز خان نے اپنے دور میں تین کروڑ مسلمانوں کا قتل عام کیا،اس وقت بھی پاکستان میں ایسی ہی دہشت پھیلائی جا رہی ہے، پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ شہبازگل کو بیان کی وجہ سے نہیں پکڑا،شہبازگل پرتشدد کیا گیا،انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی وہ قانون سے اوپرہے، شہبازگل پرتشدد ڈرانے کی کوشش ہے، اگر پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہو سکتا ہے تو یہ کسی پر بھی کر سکتے ہیں، پاکستانیوں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو بند کرنے کے لیے نجی چینل کو بند کیا گیا، نجی چینل سچ دکھارہا تھا،نجی چینل کو بند کر کے باقی چینلزکے لیے خوف پھیلایا گیا، یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،24 گھنٹے کے نوٹس پر عوام باہر نکل آئی، اگر ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمارے سامنے غلامی ہے، دنیا کی تاریخ میں فرعون، ڈکٹیٹر، بادشاہ لوگوں کو خوف کی بنا غلام بناتے تھے، ہم سب نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہے،26سال کی سیاست میں پہلی دفعہ ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں،پہلی دفعہ ایک سوئی ہوئی قوم جاگ رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم انگریز سے آزاد ہو گئے لیکن آج بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کر دیا گیا،قوم 25 مئی کا دن نہیں بھولے گی،25مئی کو پر امن احتجاج پر شیلنگ کی گئی، 25مئی کو دہشت پھیلا کر پولیس،رینجرز نے بے دردی سے شیلنگ کی،چوروں کا ٹولہ، بھگوڑا اور سب سن لو یہ قوم جاگ گئی ہے، سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ کو ڈرایا جارہا ہے،چیلنج کرتا ہوں جومرضی کرلوعوام کے سمندرکونہیں روک سکتے،عوام کا سمندرآزادی چاہتا ہے، شہباز گل کو ذہنی تشد سے توڑ سکتے ہیں تو کسی کو بھی توڑ سکتے ہیں، لوگوں کو غلام بنانے کے لیے دہشت پھیلائی جارہی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز گِل کو جس طرح رکھا گیا جیسے کتنا بڑا غدار پکڑ لیا، اسلام آباد کے آئی جی، ڈی آئی جی ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہو جائیں، آپ کیخلاف بھی ایکشن ہو گا، آپ سب کوشرم آنی چاہیے۔ ایک کمزور آدمی پر تشدد کیا گیا، مولانا فضل الرحمان کو پکڑنے میں ان کی جان جاتی ہے،لائف سپورٹ مشین والا خواجہ آصف کہتا ہے امریکا کے جوتے پالش کرنے چاہئیں، یہ لوگ جومرضی کہہ دیں ان کے خلاف کچھ نہیں ہوتا،فکرنہ کرو اگر شہبازگل کے خلاف کیس ہوسکتا ہے تو سابق وزیراعظم نوازشریف، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت سب پرہم کیس کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ آئین کی بالادستی رول آف لا کی ہے، شہباز گِل کے خلاف جوکچھ کیا قانون کی دھجیاں اڑا دی ہے،آئی جی، ڈی آئی، مجسٹریٹ کو پتا تھا شہباز گل پر ظلم ہوا لیکن ضمانت نہیں دی، ڈاکٹر شہباز گل کے معاملے پر سپریم کورٹ جائینگے، بڑے ادب سے کہتا ہوں قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے،آئین وقانون پرعملدرآمد کرانا سپریم کورٹ کا کام ہے۔ پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ کیا آپ واقعی نیوٹرل ہیں،ہمیں توکہا گیا تھا ہم تو نیوٹرل ہیں، جانتا ہوں ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں،آپ کو تو سازش کا پتا چل گیا ہو گا، نیوٹرل کو کہنا چاہتا ہوں یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، آپ کے لیے بڑا ضروری ہے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو چوروں کے ساتھ کھڑے نہ ہو، میڈیا پر اس طرح کا دبا پہلے کبھی نہیں ڈالا گیا، جب ہمیں نکالا گیا تو میڈیا پر بلیک آؤٹ تھا،سوشل میڈیا کے لوگوں کو خاص سلام پیش کرتا ہوں،مجھے نکالا تو سوشل میڈیا پر پہلے دکھایا گیا عوام سڑکوں پرنکل آئی، نیوٹرلز سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا واقعی آپ نیوٹرل ہیں؟ نیوٹرلز کو کہنا چاہتا ہوں آپ کے لیے ضروری ہے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، نیوٹرلز انصاف کیساتھ کھڑے ہوں ان چوروں کیساتھ کھڑے نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایاز میر جیسے دانشور کو ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی، کیا آپ اس طرح چوروں کومسلط کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ اگر کسی کا خیال ہے میڈیا کو بند کر کے لیٹروں کے ٹولے کو قبول کرا لیں گے تو کسی اور دنیا میں رہتے ہیں،سب کہتا ہوں پاکستان کو حقیقی آزادی سے نہیں روکا جاسکتا،جو بھی حقیقی آزادی کے راستے میں آئے گا بہہ جائے گا،کل لیاقت باغ میں آئندہ کا روڈ میپ دوں گا، عوام میں جا کر سب کو تیار کروں گا،ہمیں اپنی غلامی کی زندگی کی زنجیروں کو توڑنا ہو گا، شہباز گل تشدد، آزادی کی آواز بند اور چوروں کا غلام بنانے کے لیے ایسا کیا گیا،ہلاکوخان سے کہتا ہوں اللہ قرآن میں فرماتے ہیں جو ساری زنجیریں توڑ دے تو انسان آزاد ہوجاتا ہے،ہمارا کلمہ ہمیں ایک قوم بناتا ہے، جو مرضی کرلیں، میڈیا کو ڈرائیں، خوف پھیلائیں کچھ نہیں ہو گا، اس قوم نے حقیقی آزادی لیکررہنی ہے۔
اس سے قبل ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی سلامتی، دفاع،عزت عمران خان کے ساتھ ہے، جوعمران خان کے ساتھ نہیں وہ پاکستان کے ساتھ نہیں ہے، عمران خان پاکستان کے لوگوں کے دلوں میں راج کررہا ہے، عمران خان لوگوں کی جان ہے، سابق وزیراعظم خان لوگوں کی جرات ہیں، عمران خان پاکستان کا نشان ہے، عمران خان زرداری،شہبازشریف کے لیے سیاسی موت کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ فوج سے درخواست کرتا ہوں حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑائی جائے۔ عمران خان پر مشکل وقت آیا ہے ہر شخص کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ،ان چوروں سے جان نہ چھڑائی تو ملک ڈوب جائے گا ۔ میں نے جوانی کے 10سال قید میں گزارے ۔16بار وزیر رہے لیکن کسی غریب کو پارلیمنٹ جاتے نہیں دیکھا ۔ واحدسیاسی ورکرہوں جس نے حلقیمیں4ویمن یونیورسٹیاں بنوائیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیغام دینا چاہتا ہوں اگر اب بھی چوروں سے جان نہ چھڑانی تو ملک ڈوب جائیگا۔ عمران خان پر امتحان کا وقت آیا ہے۔آج کا سچ عمران خان ہے اس کا ساتھ دیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرادسعید نے کہا کہ آج ہم اپنے بھائی شہبازگل کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،
شہبازگل کے بیان کا بہانہ بنا کر ایک ٹی وی کو بند کردیا گیا،انہیں گرفتارنہیں اغوا کیا گیا۔پرسوں میری ان کے ساتھ ملاقات ہوئی، ان پر جسمانی اورذہنی تشدد کیا گیا،شہبازگل نے مجھے بتایا سانس لینے میں تکلیف ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا میرے کمرے میں ڈاکٹر کو نہیں آنے دیتے، شہباز گل نے کہا چیخ رہا تھا اگلے دن دوپہر کو ایک نرس کوبھیجا گیا،شہبازگل نے بتایا کمرے میں ڈاکٹرنہیں پرائیویٹ لوگ موجود تھے،شہبازگل کوفوری طورپرطبی امداد دی جائے،شہبازگل کے حوالے سے فوری آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے،تشدد کرنے والوں کونشان عبرت بنایا جائے۔ ابھی تک شہبازگل سے ان کے بیان کے حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا گیا،
شہبازگل نے کہا وہ بہانہ نشانہ عمران خان ہیں،سن لوعمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اگریہ لائن کراس کرنے کی کوشش کی تواینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت چور،ڈاکومسلط کیے گئے،نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، خواجہ آصف، سردار ایاز صادق کے بیانات سب کے سامنے ہے، کچھ بھی کرلوتمہاری دھمکیوں سے نہیں جھکیں گے،پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ شہبازگل پربدترین تشدد کیا گیا،ہم جنگل کے قانون کونہیں مانتے، ان کوکہنا چاہتا ہوں اتنا ظلم کروجتنا برداشت کر سکو گے،
پی ٹی آئی دور میں کبھی اپوزیشن کو احتجاج، ریلیوں سے نہیں روکا گیا تھا، فاشسٹ حکومت شہباز گل پر تشدد کررہی ہے،ہم دبنے والے نہیں لڑنے والے ہیں اور مقابلہ کریں گے،ملک میں فوری طورپرالیکشن کرایا جائے،ہم اس امپورٹڈ حکومت کونہیں مانتے،کل راولپنڈی میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم اورپاکستان میں بڑھادی گئیں،ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، عوام کی سپورٹ سے ان تمام قوتوں کوشکست دیں گے،انشااللہ تحریک انصاف ٹوتھرڈ میجورٹی سے اقتدارمیں آئے گی۔ عالمی سازش کی بنیاد پرعمران خان کوہٹایا گیا،ہم اس امپورٹڈ حکومت کونہیں مانتے۔