کراچی(صباح نیوز) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ناظمہ صوبہ سندھ کی والدہ اورڈائریکٹر کوآرڈی نیشن فیمیل کیمپسز عثمان پبلک سکول رقیہ منذر کی ساس کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ،سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر رخشندہ منیب اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ معتمدہ حلقہ خواتین تسنیم معظم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
دردانہ صدیقی نے دعا کی کہ اللہ مرحومہ سے راضی ہو جائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر دیں۔ انہوں نے اولاد کی شکل میں جو بہترین صدقہ جاریہ تیار کیا ہے، اللہ ان کے حق میں قبول فرمائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، عنائت جدون، ڈاکٹر حمیرا طارق، عطیہ نثار، نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمہ داران نے بھی ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ مرحومہ کی استقامت اور تربیت اولاد کو ان کی مغفرت، بلندی درجات کا ذریعہ بنا دیں اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
علاو ہ ازیں ڈائریکٹر عثمان پبلک سکول رقیہ منذر کی ساس محترمہ کراچی میں انتقال کرگئیں۔وہ کچھ عرصے سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اس دکھ اور غم کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی، سوگواران سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومہ سے راضی ہو جائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر دیں۔
جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، عنائت جدون، ڈاکٹر حمیرا طارق، عطیہ نثار، معتمدہ تسنیم معظم نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمہ داران نے بھی رقیہ منذر کی ساس کے انتقال پر ان سے اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ مرحومہ کی بیماری کو اللہ پاک ان کی مغفرت، بلندی درجات کا ذریعہ بنا دیں اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔