پی ٹی آئی نے شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔


اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی نے شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہباز گل کے وکلا نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، وکلا کی جانب سے ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ دوبارہ ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

آئی جی اسلام آباد ، ایس ایس پی ، ایس ایچ او اور مجسٹریٹ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی نظرثانی درخواست پر آج فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔