ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا


اسلام آباد(صباح نیوز)جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی صفر اعشاریہ 52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی ہوگئی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16اعشاریہ 94 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 48ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی سے نئی قیمت 17 اعشاریہ47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے اسپاٹ ٹینڈرنگ کے ذریعے مہنگی ایل این جی نہ خریدنا ہے اور ایل این جی سپلائی کیلئے بولیاں کی وصولیوں بھی نہ ہونے کے برابر ہونا ہے۔