سندھ میں غیر معمولی بارشوں سے کھجور کی 80 فیصد فصل تباہ


کراچی(صباح نیوز)سندھ میں حالیہ غیر معمولی بارشوں سے کھجور کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر کسانوں نے دہائیاں دیتے ہوئے فورا ًریلیف کی اپیل کی ہے۔ محکمہ زراعت سندھ کے مطابق صوبے میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں سے کھجور کی 80 فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کپاس، چاول اور کیلے کی فصلیں بھی متاثر ہوئیں جس سے سندھ کی زراعت کو 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔