اسلام آباد،ایگل اسکواڈ کا بروقت ایکشن،20 لاکھ روپے برآمد کر لیے


اسلام آباد(صباح نیوز)ایگل اسکواڈ کا بروقت ایکشن،20 لاکھ روپے برآمد کر لیے،ایگل اسکواڈ نے شہری کی کال پرکچھ ہی دیرگھریلو چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایگل اسکواڈ نے چوری شدہ رقم 20 لاکھ روپے قلیل وقت میں برآمد کر لی ہے۔ ایگل سکواڈ نے کال پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے گھریلو چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری کی گئی رقم 20 لاکھ روپے  برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے واقعہ میں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفط کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔