کراچی (صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر گراوٹ کا شکار ہے اور اس کی قدر مسلسل کمی کی جانب جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 4 پیسے سستا ہوگیا۔
ڈالر سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں 222 روپے کا ہو گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 579 پوائنٹس کے اضافے سے 42676 ہو گیا ۔