سیرت رسول پر چل کر ہی امت مسلمہ ہر غم اور تکلیف سے نجات حاصل کر سکتی ہے،نصرت ناہید


اسلام آباد (صباح نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ ضلع نصرت ناہید نے نے کہا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت سارے مسلمانوں سے تقاضا کرتی ہے کہ تمام تر مفادات سے اور  رشتے داریوں سے بالاترہوکر اپنا وزن حق کے پلڑیں میں ڈالیں ،حق کی بالادستی میں تمام انسانوں کے لیے نفع ہے۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ ضلع نصرت ناہید نے یوم عاشورہ  محرم الحرام کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام  حسین رضی اللہ عنہ نے اپنی جان کانذرانہ اس لیے پیش کیا کہ رہتی دنیا تک حق پرستوں کے لیے ان کا راستہ واضح رہے اور کوئی فتنہ انھیں راہ حق سے پھیر نہ سکے۔اس دن کی یاد کو چند رسموں کے سپرد کرنا اس کی اصل روح سے روگردانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ ہر طرح کے غم اور تکلیف سے گزر رہی ہے،اب نجات کی ایک ہی صورت ہے کہ اپنی زندگیاں کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق گزارا جائے اور تمام معاملات میں اللہ کی رضا کو مقدم رکھا جائے۔