امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا محمد سفیان عباسی کی اہلیہ کے انتقال پراظہارتعزیت


اسلام آباد (صباح نیوز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی کے رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 6 مری محمد سفیان عباسی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم ، سیکرٹری جنرل اقبال خان، امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی، جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان، جماعت اسلامی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر اویس اسلم مرزا  اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرحومہ کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی۔