اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ برسوں میں مقامی گیس کی پیداوار میں مزید کمی ہو گی۔
احسن اقبال نے پاکستان پلاننگ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وژن 2025 کے تحت انرجی، واٹر اور فوڈ سکیورٹی کو آپس میں لنک کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پانی سے چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پانی کو پہلے بجلی پیدا کرنے اور پھر زرعی شعبے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ برسوں میں مقامی گیس کی پیداوار میں مزید کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ڈویلپمنٹ کیلئے انرجی بنیادی اکائی ہے، انرجی کی کمی سے معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ دور میں کسی بھی شعبے کی ترقی کیلئے انرجی کی فراہمی ابتدائی ترقی کا مرحلہ ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پلاننگ نہ کی گئی تو ہمارا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکتا۔