برطانیہ میں کساد بازاری کا شدید خطرہ، شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کا تاریخی اضافہ


لندن (صباح نیوز) برطانیہ میں کساد بازاری کا شدید خطرہ ہے، شرح سود میں تاریخی اضافہ کردیا گیا۔بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔

بینک کی جانب سے شرح سود کو ایک اعشاریہ دو پانچ سے بڑھا کر ایک اعشاریہ سات پانچ فیصد کردیا گیا۔

بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایک کے مقابلے میں 8 ووٹوں کی اکثریت سے شرح سود میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

بینک آف انگلینڈ نے تخمینہ لگایا ہے کہ برطانیہ میں اکتوبردو ہزار بائیس میں مہنگائی کی شرح تیرہ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔