پاکستانی روپیہ مستحکم اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی پی ٹی آئی سے ہضم نہیں ہورہی،ریحام خان


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستانی روپیہ مستحکم اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی پی ٹی آئی سے ہضم نہیں ہورہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ مستحکم اور سٹاک مارکیٹ اوپر گئی اور یہ بات تحریک انتشار(تحریک انصاف) کو ہضم نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دیدی ۔