انٹربینک میں ڈالر سستا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی


اسلام آباد(صباح نیوز)انٹربینک میںڈالر سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے سستا ہونے کے بعد 238 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 242 پوائنٹس اضافے سے 40318 کی سطح پر پہنچ گیا ۔