ایاز صادق نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوبارہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سردار ایاز صادق سے بطور وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سردار ایاز صادق بطور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خدمات انجام دے رہے تھے تاہم 17جولائی کو پنجاب اسمبلی کے20حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے باعث بطوروفاقی وزیر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔