دوسروں کو چور کہنے والا خود چورنکلا، احسن اقبال


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا۔

انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا خود جھوٹا نکلا، بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہا تھا۔

احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شرم کوئی حیا عمران نیازی جواب دو!۔