الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا کر شوق پورا کرلیا،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا کر شوق پورا کرلیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کرشوق پورا کرلیا،اب قوم جواب مانگتی ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔