سپریم کورٹ مراد علی شاہ کیخلاف نا اہلی کیس کی کل سماعت کرے گا، کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر


اسلام آباد(صباح نیوز )وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے حوالے سے زیر سماعت کیس میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر کردی گئی

  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نا اہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کی درخواست، مدعی کیس روشن علی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مراد علی شاہ دوہری شہریت چھپانے پر رکن اسمبلی کیلئے نا اہل ہے،

کیس میں اہم آئینی اور قانونی نقطہ پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔سپریم کورٹ مراد علی شاہ کیخلاف نا اہلی کیس کی آج منگل کو سماعت کرے گا۔