انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی (صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ،انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 239 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 4 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 243 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں 100 انڈیکس 84 پوائنٹس اضافے سے 40234 کی سطح پرکاروبار ہوا ۔