گیارہ حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے،اسد قیصر


اسلام آباد (صباح نیوز)سابق سپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ گیارہ حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گیارہ حلقوں پر ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں، الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔