مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ، شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے  کہا  کہ بیرونی سازش کے ذریعے ہونے والا مس ایڈونچر پاکستانی قوم پر کتنا بڑا عذاب ثابت ہوا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ روزکسی نئی انڈسٹری کے بند ہونے کی خبرآرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری  بند ہونے سے بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حل الیکشن نہیں صاف شفاف الیکشن ہیں۔