جماعت اسلامی کے رہنما محمد سفیان عباسی کی اہلیہ انتقال کر گئیں ،مر ی میں سپرد خاک


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما اور مری سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد سفیان عباسی کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئیں، جنہیں مری میں سپرد خاک کر دیا گیا،

مرحومہ جماعت اسلامی پاکستان کی متحرک رکن تھیں، ان کی نماز جنازہ گذشتہ روز بھارہ کہو اور بعد ازاں ان کے آبائی علاقے مری میں ادا کی گئی،

نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان وآزاد کشمیر کے مر کزی رہنماؤں سمیت پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی و دیگر سیاسی جماعتوں کے کار کنان اورمختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔