اسلاام آباد(صباح نیوز)چوہدری پرویز الٰہی نے ایوانِ صدر میں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔
اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرویز الٰہی سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں پرویز خٹک ، فواد چوہدری، شیخ رشید ،پرویز خٹک، وجاہت حسین، مونس الٰہی،حسین الٰہی،راسخ الٰہی ،نورالحق قادری ،شبلی فراز،فرخ حبیب،عامرمحمود کیانی، شہریارآفریدی، اعظم سواتی، ،فیصل جاوید، شہباز گل اور دیگر شریک تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صدرعارف علوی سے ملاقات کی، جہاں صدر نے وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔اس سے قبل چوہدری پرویز الہی حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔
یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی بنانے کے فیصلے کو قرار عدم قرار دیتے ہوئے ، رات ہی پرویز الٰہی سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی، تاہم گورنر پنجاب نے پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لینے سے معذرت کی تھی۔