وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 7روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 7روپے90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں26 جولائی سے ساڑھے تین روپے اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں پھر ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 90پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر کارخانے اور نئے پراجیکٹس میں پانچ سورسز پر انحصار ہوگا۔ ان میں ایندھن کی کاسٹ نہیں ہوگی۔ باہر سے ایندھن امپورٹ نہیں کرنا پڑے گا، یہ بجلی آج کے حساب سے بہت سستی ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ہم اپنے اندرونی ایندھن پر انحصار کریں گے۔ نئی شمسی توانائی کا اعلان بھی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ شمسی توانائی کا منصوبہ بھی  ایک بڑے سکیل پر لگے گا۔

انہوں نے کہاہے کہ  جیسے ہی تیل کی قیمتیں کم ہوئیں فوری وہی بچت صارفین کو دی گئی۔ غریبوں کی تین میجر کیٹیگریز ہیں جو محفوظ ہیں۔ انہیں پروٹیکٹ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ صنعتی سیکٹرز کو بلا تعطل بجلی دے رہے ہیں۔