حکومت نے خود ہی عدلیہ کا بائیکاٹ کردیا، علی زیدی


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت نے خود ہی عدلیہ کا بائیکاٹ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی نے پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان مجرموں نے وزیر اعظم آفس سے عدلیہ کے خلاف دو پریس کانفرنسیں کیں اور ان کو کرائم منسٹر کی آشیرباد حاصل ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دوسری پریس کانفرنس غداری کا واضح کیس ہے کیونکہ حکومت نے خود ہی عدلیہ کا بائیکاٹ کردیا۔

علی زیدی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان ان مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔