پچاس مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی تھانے میں بندکر دی گئی


لاہور(صباح نیوز)50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔ڈرائیور پر 24 ہزار 500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور کاغذات بھی قبضہ میں لیلئے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور نے 45 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 05 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔گزشتہ روز 21 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ٹریفک پولیس چیف منتظر مہدی  کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔

ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈیوائسز کی مدد  سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔