لندن(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے سب مل کر کوشش کریں گے۔وطن عزیز چاروں طرف سے بڑی مشکلات میں گھرا ہوا ہے، سب ملکر دعا کریں
ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعدنواز شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ5 سالوں سے مشکلات میں ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ قوم بھی ملکی ترقی کیلئے دعا کرے،پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کوشش کریں گے۔ملک چاروں طرف سے بڑی مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔