وزیراعلی کے انتخاب کے بعد پنجاب اسمبلی نہیں توڑی جائے گی،اسد عمر


لاہور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلی کے انتخاب کے بعد پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پورا نظام چل رہا ہے پنجاب اسمبلی چلے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ زرداری پرانی خرید و فروخت کی سیاست میں بھاری ہوتے تھے، آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، اب بند کمرے کی سازشیں نہیں چلنے والی، ہمارا ووٹر دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے سامنے بھی ڈٹ کر کھڑا ہو گیا ہے۔

اسد عمرنے وزیراعلی کے انتخاب کے بعد پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پورا نظام چل رہا ہے پنجاب اسمبلی چلے گی۔

   دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں  کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ گاڑیوں میں کیش بھر کے ضمیر خرید کر عوام کا مینڈیٹ چرا لے گا اور قوم خاموشی سے دیکھتی رہے گی تو وہ یہ بھول جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم جاگی ہوئی قوم ہے، قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے۔