کیڈٹ کالج ، پٹارو کے طالبہ کے 75رکنی وفد کا اپنے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ


اسلام آباد( صباح نیوز)کیڈٹ کالج ، پٹارو کے طالبہ کے 75رکنی وفد نے اپنے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم اور سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا ۔

وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کی کردار سے آگاہ کیاگیا۔ وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔