الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں،شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں، فتنہ آصف زرداری نے 2 بھائیوں میں بھی لڑائی کردی، آصف زرداری اراکین کے خرید وفروخت کے ماہر ہیں ۔

پریس کانفرنس میں سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ راناثنااللہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، یہ لوگ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانا چاہتے ہیں، عقل کے اندھے عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6لگانیکی بات کرتیہیں، کہا تھا ن سے ش نکلے گی ، میرا مذاق بنایا جارہا تھا، کدھر ہیں نوازشریف اور کہاں ہیں اسحاق ڈار؟۔مفتاح اسماعیل ہنس ہنس کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں ، یہ لوگ بدترین سیاست کررہے ہیں، لاہورنے عمران خان کے امیدواروں کوجتوایا ہے اور کل پرویزالٰہی پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوں گے اور حکومت کے تابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت قومی سلامتی کی حیثیت اختیار کررہی ہے، فتنہ آصف زرداری نے 2 بھائیوں میں بھی لڑائی کردی، آصف زرداری اراکین کے خرید وفروخت کے ماہر ہیں لیکن الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں  ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ، امید ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق سپریم کورٹ دے گی، سپریم کورٹ سے مایوسی سے کہہ رہا ہوں ملکی حالات پر ازخودنوٹس لیں ، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، 14پارٹیاں گندے انڈے ہیں۔ سعودی عرب جیسے ملک نے بھی امریکہ کو جھنڈی کرا دی ہے، الیکشن نہیں کرائیں گے تو حالات خراب ہو جائیں گے، 30 اگست سے پہلے عام انتخابات کااعلان ہوجاناچاہیے، ہم پر اتنے کیسز ہو گئے کہ شایداب ہمیں ضمانت نہ ملے، اگرکسی نے اسمبلی میں ہنگامہ کیاتوپھردیکھیں گے، اراکین کی ذمہ داری ہے اپنی جماعت کیساتھ کھڑے ہوں، پاکستان اس نہج پر پہنچ سکتا ہے جسکو چلانے کے لیے کوئی پارٹی تیار نہیں ہو گی،پرویز الہی نے کہا عمران خان کہے گا اسمبلی توڑ دو میں آدھے گھنٹے میں توڑ دوں گا، مولانافضل الرحمان کبھی اپنی جیب سے پیسے نہیں لگاتے، آصف زرداری لوگوں کو دانا ڈالتے ہیں ، عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات میں عمران خان کو دلچسپی نہیں۔