بلاچلتا دیکھ کر الیکشن سے بھاگ گئے ،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاچلتا دیکھ کر سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے بھاگ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر کہا کہ کراچی اور حیدآبادڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ، بلا چلتا دیکھا تو یہ لوگ الیکشن سے ڈر کر بھاگ گئے لیکن الیکشن سے کب تک بھاگو گے ۔