رجسٹرار درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتا،سپریم کور ٹ


اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے ابزرویشن دی ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کا کام انتظامی امور دیکھنا ہے رولز کے مطابق رجسٹرار درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتا،

پی ٹی آئی کو قومی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات دینے سے روکنے کی درخواست کا سپریم کورٹ نے 18 جولائی کی چیمبر اپیل پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں رجسٹرار آفس کے قانونی اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے گئے اور درخواست گزار کو انتظامی اعتراضات 2 ہفتوں میں دور کرنے کا حکم بھی دیا گیا جس کے بعد درخواست انتظامی اعتراضات دور ہونے کے بعد سماعت کیلئے مقرر کی جائے گی

سپریم کورٹ کا مزید کہنا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کا کام انتظامی امور دیکھنا ہے اپیلوں اور درخواستوں سے متعلق قانونی معاملات دیکھنا عدالت کا اختیار ہے،آئین کے مطابق رجسٹرار عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا،رولز کے مطابق رجسٹرار درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتا،آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر درخواست پر رجسٹرار فیصلہ نہیں دے سکتا،

درخواست گزار قوسین فیصل کی درخواست پر جسٹس منصور علی شاہ نے ان چیمبر سماعت کی تھی درخواست میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کو اداروں کے خلاف بیانات دینے سے روکنے اور کاروائی کیلئے کمیشن کی استدعا کی گئی ہے۔