پچیس مئی کو نہیں بھولے، غیرقانونی کارروائیاں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،اسد عمر


اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے کے ہم 25 مئی بھول گئے ہیں، ہم کچھ نہیں بھولے اور نہ ہی کسی کو کچھ بھولنے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے حکومت پر تنقید کی ہے۔

اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیر قانونی کارروائیوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کے ہم 25 مئی بھول گئے ہیں،نہ بھولے ہیں نہ بھولنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو تمام جھوٹے پرچوں کو قانونی طریقہ کار سے فارغ کرائے گی اور جن افسران نے غیر قانونی احکامات پر لوگوں پر تشدد کیا اور غیر قانونی کارروائی کی، ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔