مختلف سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر درجنوں مسیحی خاندانوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان


اسلام آباد (صباح نیوز  )  جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے زیر اہتمام گزشتہ روز ہنسا کالونی جی ایٹ میں درجنوں مسیحی خاندانوں نے پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا ،

اس موقع منعقدہ شمولیتی جلسے سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم، ضلعی نائب امیر و گروپ لیڈر این اے 47محمد کاشف چوہدری ، اُمیدوار برائے چیئرمین جاوید اعوان ، جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر ،جمشید مسیح اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر نے والے خاندانوں کو خوش آمد ید کہتے ہو ئے کہا  جماعت اسلامی مسیحی برادری کو پا کستان کی آباد ی کا اہم جزو سمجھتی ہو ئے انھیں تمام آئینی اور قانونی حقوق اور مکمل تحفظ فراہم کر نے کے عزم کا اظہار کر تی ہے ، پاکستان کی ترقی اور تعمیر میں مسیحی برادری کا نمایاں کر دار ہے جو کسی بھی صورت فر امو ش نہیں کی جا سکتاپاکستان میں تمام مذاہب کے بسنے والے افرد کی جان مال ،عزت اور آبرو کی حفاظت ایک فلاحی اور جمہوری حکو مت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

محمد کاشف چوہدری نے کہا جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر ملک میں اقلیتوں کے شخصی معاملات میں ان کے مذ ہبی قوانین کو تر جیح دیتے ہو ئے ان کے ساتھ جانبدارانہ اور غیر منصفا نہ سلو ک ازالہ کر ے گی اور مسیحی برادری سمیت تمام مذاہب کے بسنے والوں کے لیے تعلیم ،روزگار اور دیگر شہری حقوق کے یکساں مو اقعے فراہم کیے جا ئیں گے ۔