اسلام آباد(صبا ح نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں ناروے کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں ناروے کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان قابل ستائش باہمی تعلقات ہیں،
وفاقی وزیر نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔ناروے کے سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین اور مثالی تعلقات ہیں، انہوں نے اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔