فیصل ووڈا نا اہلی کیس، سپریم کورٹ کا وکلا کو آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق پرتیاری کا حکم


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما فیصل ووڈا کی نا اہلی کے خلاف کیس کی سماعت نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی ہے تاہم عدالت نے تمام فریقین وکلا کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق پرتیاری کا حکم دیدیا،

چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کی طرف سے دائر اپیل کی سماعت کی ،

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطابندیال کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے،دیکھنا ہے کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے،

چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق بڑا سیریس ایشو ہے،عدالت نے فیصل ووڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے فیصل ووڈاکی طرف سے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر سماعت ستمبر تک ملتوی کردی ۔