ملک بھر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے،شدت 5.4  ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ ملتان شہر اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور، شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، ملاکنڈ، سوات اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی اور اس کا مرکز وانا کے شمال میں 64 کلومیٹر دور تھا، زلزلہ زیرزمین 188 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔