فواد چوہدری نے شہباز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اور سابق وزیر اطلاعاف فواد چوہدری نے شہباز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد شہباز شریف کو اب استعفی دے کر نئے الیکشن کا اعلان کردینا چاہیے۔ پاکستان کا مسئلہ سیاسی ہے جسے سیاسی طریقے سے حل ہونا ہے،بیٹھ کر فریم ورک طے کریں اور الیکشن کمیشن پر بات چیت کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیر اطلاعاف فواد چوہدری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب استعفی دے کر نئے الیکشن کا اعلان کردینا چاہیے۔ اب ہمارے لائحہ عمل سے زیادہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا لائحہ عمل اہم ہے،

جب تک سیاست ٹھیک نہیں ہوگی تب تک معیشت کیسے ٹھیک ہوگی؟  پاکستان کا مسئلہ سیاسی ہے جسے سیاسی طریقے سے حل ہونا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو مشورہ ہے کہ جلد سے جلد نئے الیکشن کا اعلان کرے، بیٹھ کر فریم ورک طے کریں اور الیکشن کمیشن پر بات چیت کی جائے۔