سنا ہے (ن)لیگ کو پرویزالٰہی کی بددعا لگ گئی،ریحام خان


اسلام آباد (صباح نیوز)پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے ۔ریحام خان نے ٹوئٹ کی کہ سنا ہے مسلم لیگ(ن)کو چوہدری پرویز الٰہی کی بددعا لگ گئی ۔

ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ مزاحیہ ایموجی بھی شیئر کی۔ریحام خان نے کہا کہ کیا مسلم لیگ (ن)میڈیا میں اپنے سیاسی گرو کی پیروی جاری رکھے گی؟ کیا اب وہ شعور پائیں گے؟۔

انہوں نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن)میں رینک اور فائل کو یہ معلوم کرنے کے لئے تفویض کیا گیا کہ گڑبڑ کس نے کی ہے؟ میرے خیال میں یہ لیڈر شپ کی غلطی ہے