کراچی(صباح نیوز)عالمی مالیاتی ادارے کیساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے اعلان کے باوجود روپے کی قدر میں بہتری نہ آسکی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک بار پھر بلند چھلانگ لگا کر تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 4روپے 5پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر کی قدر بڑھ کر 215روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 216روپے پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھو گیا اور 100انڈیکس 41300پوائنٹس کی سطح پر آگیا