شازیہ مری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ کی چیئرپرسن مقرر


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ کی چیئرپرسن مقرر کر دیا۔

وزارت پاورٹی ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی(تخفیف غربت و سماجی تحفظ) کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق جب تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستقل چیئرپرسن کی تقرری نہیں کی جاتی اس وقت تک شازیہ عطا مری کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ کی چیئر پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری فرید اسلام خٹک کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو بھیجوائی گئی ہیں۔