انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا، 210روپے کا ہوگیا،سٹاک مارکیٹ میں مندی


کراچی (صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر میں مزید مہنگا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی ۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 20 پیسے اضافے کے بعد 210روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 45 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 303 کی سطح پر آگیا ۔