عمران خان میں ہمت تھی تو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرتا،شازیہ عطا مری


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت تھی تو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرتا۔ عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار میں لایا گیا تھا وہ چور دروازے سے بھاگ گیا۔

ان خیالا ت کااظہار، شازیہ مری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ لندن میں مئیر کا الیکشن ہوتا ہے تو عمران پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کے خلاف مہم چلاتا ہے۔ بھارت میں الیکشن ہوا تو مودی کے جیتنے کی واضح خواہش کی۔ ملک میں غریب مزید غریب بشرا اور گوگی امیر ترین بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بشری ٰاور گوگی کو بچانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔