آئی ایم ایف سے پیسے ملے تو چیزیں آسان ہو جائیں گی، شوکت ترین


اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے پیسے ملتے ہیں تو چیزیں آسان ہو جائیں گی۔

شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 50 روپے فی لیٹر تک لے جائے گی۔ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم نے غلط معاہدہ کیا لیکن اگر ہم نے غلط معاہدہ کیا تو اس کو آگے کیوں لے کر گئے ؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور جیسے ہی یہ آئے تھے قیمتیں اوپر چلی گئیں جبکہ 6 ہفتے تک یہ سوچتے رہے کہ قیمتیں بڑھائیں یا نہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمت 47روپے تک بڑھا دے گی اور اگر میں ہوتا تو روس سے سستا تیل خریدتا۔انہوں نے کہا کہ میں 5 پروگرام چھوڑ کے آیا تھا لیکن موجودہ حکومت پاکستان کو پیچھے لے کر چلی گئی۔