قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اورغریب کوخوشحال بنانے کا عزم لے کر میدان عمل میں نکلے ہیں۔میاں محمد اسلم


اسلام آباد(صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہکہ قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اورغریب کوخوشحال بنانے کا عزم لے کر میدان عمل میں نکلے ہیںاہل اسلام آباد دیانت دار لوگوں کومنتخب کریں تو ان کا ووٹ صدقہ جاریہ ہوگا ،اداروں کی غیرفعالی اور قومی وسائل کے غلط استعمال نے اسلام آباد کو مسائل کی آما جگا ہ بنا دیا ہے ۔  اسلام آباد میںشہریوں کے مسائل حل کر نے والے تمام ادارے بُری طر ح ناکام ہو چکے ہیں شہری  بلد یات اور قومی انتخابات میں عوام کا درد رکھنے والے اُمیدوار کوووٹ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین ایف ایٹ وجی ایٹ کے ناظمین یونین کونسل و بلد یاتی اُمیدوارن کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پرامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، ارسلان اسلم ، خالد مرزا ، جاوید اعوان نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا بو سیدہ نظام اور آزمود چہروں سے جان چھڑائے بغیر تبدیلی ممکن نہیں،آج پھر پُرانے شکاری نئے جال کے ساتھ میدان میں آئے ہو ئے ہیں یہی وہ لو گ ہیں جنہوں نے پانچ سال قبل عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے تھے مگر اس کے بعد یہ عوام کے مسائل کے حل کی بجا ئے اضافے کا سبب بنے ۔ انھوں نے کہا جب تک قوم نے اپنے ووٹ دینے کے مجمو عی رو یے کو تبد یل نہ کیا اُس وقت تک وہ مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتے۔