حج اکبر کی سعادت حاصل کر نیوالے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں،شہبازشریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔