پی آئی اے نے چینی شہر چینگڈو کیلئے پروازیں شروع کردیں


اسلام آباد(صباح نیوز) پی آئی اے نے چین کے شہر چینگڈو کیلئے  پروازیں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پروازیں اسلام آباد سے چینگڈو کے لیے چلیں گی جبکہ  چینگڈو کے لئے اسلام آباد سے بدھ کے روز  ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اسلام آباد سے پہلی پرواز کے مسافروں کو پی آئی اے کے سینئر حکام نے رخصت کیا اور مسافروں نے چینگڈو کے لیے پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کو سراہا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں یہ نیا اضافہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ہمارے دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر بنائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چینگڈو کے لیے پروازوں سے پاک چین دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور تجارت  کو سہل بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ چینگڈو کے لیے فلائٹ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ جلد ہی چینگڈو کے لئے فلائٹس کی فریکوئنسی اضافہ بھی کیا جائے گا۔