حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا


اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری، پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہو گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا

پیٹرول پر 10 روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5، روپے فی لیٹر لیوی عائد کی گئی ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںپھ ربھاری اضافہ کردیا،نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر کی گئی ہے

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ سے نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 230 روپے 26 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5، روپے فی لیٹر لیوی عائد کی گئی ہے۔